Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

اشنا شاہ کی حدیقہ کیانی سے معذرت

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 08:43am

اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ سوائے کیو بی اور آئمہ بیگ کے ہمارے پاس اور اچھی خواتین گلوکارہ ںہیں۔

جس پر حدیقہ کیانی نے ان کو پاکستان کی نامور گلوکارہ ٹینا ثانی، نیر نور، ریشماں، مہناز، ناہید اختر، اقبال بانو، تصورخانم ، عابدہ پروین، زاہدہ پروین، منی بیگم اور کئی گلوکاروں کے نام کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ  وہ خواتین ہے جن کی آواز نہ صرف پاکستان میں سنی گئی بلکہ پوری دنیا میں ان کی آواز نے جادو جگایا۔

جس پر اشنا شاہ نے ان سے فوری معذرت کرتے ہوئے کہ وہ اپنی جاری پوسٹ پر شرمندہ ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عام لوگوں کہ طرح اپنی بغیر سوچے سمجھے رائے دی جس پر وہ شرمندہ ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div